وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی عام مارکیٹ میں آٹا تھیلوں کی وافر سپلائی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 8 لاکھ 27 ہزار آٹا تھیلوں کی سپلائی یقینی بنائی گئی، سیکرٹری پرائس کنٹرول
سرکاری نرخوں پر آٹا تھیلوں اور روٹی کی قیمت پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا، ڈاکٹر کرن خورشید
لاہور 12 ستمبر :وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی عام مارکیٹ میں آٹا تھیلوں کی وافر سپلائی جاری ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 8 لاکھ 27 ہزار آٹا تھیلوں کی سپلائی یقینی بنائی گئی ہے،4 لاکھ 87 ہزار سے زائد 10 کلوگرام آٹا تھیلے عام مارکیٹ میں سپلائی کیے گئے ہیں، 3 لاکھ 40 ہزار 20 کلوگرام آٹا تھیلے عام مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر فراہم کیے جاچکے ہیں، لاہور ڈویژن کی عام مارکیٹ میں 2 لاکھ 60 ہزار آٹا تھیلے فراہم کیے گئے، 10 کلو آٹا تھیلے کی قیمت 905 جبکہ 20 کلو آٹا تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر کی گئی ہے، ڈاکٹر کرن خورشید نے واضح کیا کہ سرکاری نرخوں پر آٹا تھیلوں اور روٹی کی قیمت پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا، تمام اضلاع کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو جیو ٹیگنگ کے ذریعے مانیٹر کیا جارہا ہے، صوبہ بھر میں مہنگا آٹا فروخت کرنیوالے 1052 افراد کو جرمانے اور 17 کو گرفتار کروایا گیا یے۔