سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے وفد کو خوش آمدید کہا اور تاریخی ورثے بارے آگاہ کیا،
پونچھ ہاؤس اور سر شادی لال گیلری میں داخل ہو کر ایک نئی کیفیت محسوس ہوئی، چینی وفد
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نسل نو کیلئے تاریخی ورثے کی اہمیت کو مختلف پہلوؤں سے اجاگر کیا جارہا ہے،ڈاکٹر احسان بھٹہ
لاہور 24 اگست : چائنیز کونسل جنرل دفتر کے افسران نے فیملی کے ہمراہ تاریخی پونچھ ہاؤس اور بھگت سنگھ گیلری کا دورہ کیا،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے وفد کو خوش آمدید کہا اور تاریخی ورثے بارے آگاہ کیا، چینی وفد نے تاریخی عمارات کی بحالی اور ورثے کی تصویری نمائش بارے تعریف کی،سر شادی لال عمارت میں موجود مجسموں اور ٹرائل کورٹ کو بے حد سراہا، چینی وفد نے حکومت پنجاب کے نئی نسل کو آباؤ اجداد کی تاریخ سے جوڑنے کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا،ڈاکٹر احسان بھٹہ نے غازی علم دین شہید کے مقدمے سے جڑے واقعات بارے بھی آگاہ کیا، چینی وفد ارکان کا کہنا تھا کہ پونچھ ہاؤس اور سر شادی لال گیلری میں داخل ہو کر ایک نئی کیفیت محسوس ہوئی، ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر نسل نو کیلئے تاریخی ورثے کی اہمیت کو مختلف پہلوؤں سے اجاگر کیا جارہا ہے،چیف سیکرٹری پنجاب کی ذاتی دلچسپی کے ساتھ سر شادی لال عمارت کے بقیہ حصوں کو بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا، غیر ملکی وفود کا تاریخی عمارات کا دورہ ملک کی ایک نئی پہچان کا تعارف ہے، ڈائریکٹر انڈسٹریز جاوید احمد،کنسلٹنٹ ملک مقصود احمد ، ملک حسن،محکمہ انڈسٹریز اور محکمہ آرکیالوجی کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔