سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اجلاس کی صدارت کی،
سبزی و پھلوں کی روزانہ قیمتوں کے تعین کے لیے ڈی جی پامرا کی سربراہی میں کمیٹی قائم
قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ “پرائس ڈیٹرمینیشن فارمولا” 10 روز میں پیش کیا جائے گا، سیکرٹری پرائس کنٹرول کی ہدایت
پھل و سبزیوں کی درجہ بندی اور پیکنگ کے نظام کی بہتری کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول
ڈائریکٹر ایگریکلچر کی سربراہی میں 15 روز میں سفارشات کیلئے کمیٹی تشکیل
مارکیٹوں میں “مارکیٹ کمیٹی مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کا فیصلہ، دو ماہ میں مکمل عملدرآمد متوقع
منڈی ایپ اور مارکیٹ کمیٹی مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم کا انضمام ڈی جی پامرا کی نگرانی میں مکمل ہوگا، سیکرٹری پرائس کنٹرول
قیمتوں پر کنٹرول اور ڈیجیٹل نظام سے متعلق تربیتی پروگرام پنجاب انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ میں شروع کیا جائے گا، ڈاکٹر احسان بھٹہ
افسران و مجسٹریٹس کو ایم سی ایم آیی ایس اور پرائس کنٹرول سے متعلق عملی تربیت دی جائے گی، ڈاکٹر احسان بھٹہ
تربیتی عمل کی نگرانی ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز کے سپرد
زرعی منڈیوں کا فیلڈ جائزہ مکمل، نئی منڈیوں کی بروقت منتقلی کے لیے اقدامات کی سفارش
سیکرٹری پرائس کنٹرول کا منڈیوں میں صفائی، معمولی مرمت اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی پر زور
ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کیلئے الوداعی تقریب اور تمام پنشن کیسز حل کرنے کیے جائیں، ڈاکٹر احسان بھٹہ
پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی، ڈائریکٹوریٹ کموڈٹیز اور ڈائریکٹوریٹ آف ایگریکلچر (اکنامکس و مارکیٹنگ) کے افسران کی شرکت