سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ایمرجنسی فلڈ سیل تشکیل دے دیا،
ڈی جی پامرا خصوصی سیل کی مانیٹرنگ کریں گے،
سیلاب زدہ علاقوں میں اشیاء کی ترسیل بارے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں ، سیکرٹری پرائس کنٹرول
لاہور 30 اگست:پنجاب بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی ہر ممکن فراہمی کیلئے فلڈ سیل قائم کر دیا گیا،سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ایمرجنسی فلڈ سیل تشکیل دے دیا،ڈی جی پامرا خصوصی سیل کی مانیٹرنگ کریں گے، اس ضمن میں صوبہ بھر کی سبزی و فروٹ کی مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں،پنجاب ایگریکلچر اینڈ مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اشیاء کی ترسیل بارے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہنگامی اقدامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں۔