وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم کے نرخوں میں گراں فروشی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن

  • News
  • 1 min read

ضلع شیخوپورہ میں فوڈ ڈائریکٹوریٹ ،پیرا اور ضلعی انتظامیہ کی بڑی کارروائی

مہنگے داموں گندم فروخت کرنیوالے نجی کمپنی کے 2 گوداموں سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم برآمد

کسانوں سے سستے داموں کی گئی گندم 3600 روپے تک فروخت کے شواہد کی بناء پر کارروائی کی گئی، ترجمان پرائس کنٹرول

ضبط شدہ گندم کے آٹے کو مقامی مارکیٹ میں سرکاری نرخوں پر فروخت کیا جائے گا، ترجمان

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی ہدایات پر کنٹرول روم کو 24 گھنٹے فعال رکھا گیا ہے، ترجمان

ناجائز ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کیخلاف زیر ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے، ترجمان پرائس کنٹرول

عوام تک مقرر کردہ نرخوں پر آٹے اور روٹی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں، ترجمان