وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ریسرچ ونگ فعال
سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی ہدایت پر اشیاء کی طلب و رسد پر کڑی نظر
عالمی منڈی میں دالوں کی قیمتوں میں کمی کے باعث کمشنر فیصل آباد کو مراسلہ ارسال
صوبے میں دالوں کی سستی فراہمی یقینی بنانے کیلئے امپورٹرز اور ٹریڈرز حضرات سے گفت و شنید کی جائے، مراسلہ
دال چنا،مونگ ،ماش اور مسور کی بروقت امپورٹ سے عوام کو سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جاسکتی ہے، مراسلہ
گزشتہ 2 ماہ سے دالوں کی قیمت میں کمی کے باعث زیادہ سے زیادہ امپورٹ آرڈرز یقینی بنانے کی بھی ہدایت
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ درآمد کی جانیوالی بنیادی اشیاء کی قیمتوں کو مانیٹر کر رہا یے، ترجمان پرائس کنٹرول
روزانہ کی بنیاد پر عالمی منڈیوں میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی سازی کی جائے گی، ترجمان پرائس کنٹرول