وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں گراں فروشوں اور ناجائز ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس
ڈی جی پیرا نے مجوزہ قوانین ،ڈی جی فوڈ نے روٹی اور آٹے کے نرخوں اور کارروائیوں بارے آگاہ کیا،
کسانوں سے سستے داموں گندم خرید کر غیر قانونی ذخیرہ کرنیوالے عناصر کی نشاندہی کی جائے گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول
پنجاب میں بین الاضلاعی آٹا و گندم ترسیل پر کوئی پابندی نہیں، ڈاکٹر احسان بھٹہ
ناجائز ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کیلئے بین الصوبائی ترسیل کیلئے فوڈ ڈائریکٹوریٹ کا پرمٹ لازم ہوگا، سیکرٹری پرائس کنٹرول
متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال کا سامنا، گراں فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جائے، سیکرٹری پرائس کنٹرول کی ہدایت
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محض کاغذی گندم خریدنے اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالے عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی، ڈاکٹر احسان بھٹہ
فوڈ ڈائریکٹوریٹ کو ماضی میں گندم سٹاک رکھنے والے لائسنس ہولڈرز کا تقابلی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
محکمہ لائیو سٹاک، زراعت افسران اور صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی،