وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاصوبہ بھر میں سہولت بازاروں کا جال پھیلانے کا منصوبہ
سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کا گوجرانولہ ڈویژن کا دورہ
کمشنر گوجرانولہ سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد و دیگر ڈپٹی کمشنرز نے اضلاع میں سہولت بازاروں کے قیام بارے بریفنگ دی،
ڈویژن بھر میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں ،طلب و رسد اور درپیش مسائل بارے آگاہ کیا،
سیکرٹری پرائس کنٹرول نے سہولت بازاروں کو عوامی سہولت کے مطابق جگہوں پر بنانے بارے ہدایات دیں،
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی نے ڈویژن بھر میں جاری آپریشنز بارے بریفنگ دی،
پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہوٹلز، ریسٹورنٹس، شادی ہالز کے کچن اور ہائی جین بارے اقدامات تیز کرنے کی ہدایث
فوڈ /کین کمشنر اور مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران نے ریکوری اور گوداموں بارے آگاہ کیا،
بعد ازاں سیکرٹری پرائس کنٹرول احسان بھٹہ نے زیر تعمیر وزیر آباد اور منڈی بہاوالدین سہولت بازاروں کا بھی دورہ کیا،
سیکرٹری پرائس کنٹرول کی تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
عوام کو گراں فروشی کے ناسور سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام ادارے مشترکہ اقدامات یقینی بنائیں، ڈاکٹر احسان بھٹہ