وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 100 تحصیلوں میں سہولت بازاروں کا قیام

  • News
  • 2 mins read

تحصیلوں میں سہولت بازاروں کیلئے جگہ کا انتخاب مکمل،بقیہ پر مشاورتی عمل جاری

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھانے سے متعلق اجلاس

ڈی جی پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی بریفنگ، 100 تحصیلوں میں انتظامات بارے آگاہ کیا،

سیکرٹری پرائس کنٹرول کی 30 تحصیلوں میں متبادل جگہوں کے لیے ورکنگ جاری رکھنے کی ہدایت

لاہور ڈویژن میں 7، فیصل آباد 12، راولپنڈی 23،سرگودھا 11 جبکہ ساہیوال میں 4 مقامات پر بازار قائم کیے جائیں گے ،

گجرات ڈویژن 8، گوجرانولہ 7، بہاولپور 13، ڈی جی خان 11جبکہ ملتان میں 9 سہولت بازار قائم کیے جائیں گے،

شہر سے باہر غیر موزوں مقامات پر بازار منتقل نہ کیے جائیں، ڈاکٹر احسان بھٹہ

سیکرٹری پرائس کنٹرول نے متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو موزوں مقامات کیلئے مراسلے ارسال کردیے،

متعلقہ اضلاع میں افسران جگہ کے حصول کیلئے ضلعی افسران سے کوآرڈی نیشن میں تیزی لائیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عوامی ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات یقینی بنائے جائیں، ڈاکٹر احسان بھٹہ

سیکرٹری پرائس کنٹرول کی 13 زیر تعمیر سہولت بازاروں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز، ڈپٹی سیکرٹری بجٹ اینڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر افسران بھی شریک تھے