معیاری اشیاء ،سستے دام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہترین اقدام
سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت سہولت بازار اتھارٹی بارے اجلاس
ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل عمران قریشی اور سہولت بازار اتھارٹی کے افسران کی تفصیلی بریفنگ
25 اضلاع میں 36 بازار آپریشنل اور 13 نئے سہولت بازاروں کی تعمیر جاری ہے، بریفنگ
سہولت آن دی گو بازار پائلٹ پروجیکٹ لاہور میں 15 جگہوں پر قائم ہوں گے، بریفنگ
ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل نے عوامی شکایات تدارک کے جدید ماڈل بارے آگاہ کیا،
شہریوں کو معیاری اشیاء کی سستے داموں فراہمی اولین ترجیح ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول
صارفین کے حقوق کا تحفظ اور بآسانی شکایات کا اندراج یقینی بنایا جائے، ڈاکٹر احسان بھٹہ
آن لائن کاروبار میں جعلسازی اور دھوکہ دہی کیخلاف شکایات کا موثر پورٹل وقت کی ضرورت ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول