معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا جوہر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ

  • News
  • 1 min read

دوکانیں سیل،مالکان گرفتار جبکہ متعدد کو جرمانے عائد کیے گئے 11،

عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو نکیل ڈالی جائے گی، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول

ناپ تول میں کمی اور اشیاء ضروریہ کی مصنوعی قیمتیں بڑھانے کی قطعی اجازت نہیں، سلمیٰ بٹ

لاہور 4 اکتوبر :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گراں فروشوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کردیا گیا ہے،معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے جوہر ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس کے ہمراہ معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے سبزی و چکن شاپس پر چھاپے مارے گئے، کارروائیوں کےدوران11دوکانیں سیل کرتے ہوئے مالکان گرفتار جبکہ متعدد کو جرمانے عائد کیے گئے، اس موقع پر معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو نکیل ڈالی جائے گی،ناپ تول میں کمی اور اشیاء ضروریہ کی مصنوعی قیمتیں بڑھانے کی قطعی اجازت نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سبزیوں، چکن اور آٹے کے نرخوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے، سلمیٰ بٹ نے واضح کیا کہ سہولت بازاروں میں بھی اشیاء کے معیار کی نگرانی کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔