مرغی کی قیمتوں میں تیزی سے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر محکمہ پرائس کنٹرول متحرک
ڈی جی کماڈیٹیز عمران قریشی کی پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات
مارکیٹ کی مجموعی صورتحال اور قیمتوں کے طریقہ کار بارے تفصیلی تبادلہ خیال
قیمتوں کے تعین بارے پالیسی سازی کیلئے مشترکہ سفارشات تیار کرنے پر اتفاق
چکن کی قیمتوں میں استحکام اور گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن ہوگا، ڈی جی کماڈیٹیز پنجاب
مرغی کے گوشت کی قیمت میں ازخود اضافہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے، عمران قریشی
مصنوعی قلت یا قیمتوں میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی جی کماڈیٹیز پنجاب
اے ڈی جی کماڈیٹیز ازوبا عظیم اور محکمہ لائیو سٹاک کے افسران بھی شریک تھے۔