عید قربان پر صوبے میں گراں فروشوں پر شکنجہ سخت کرنے کا ایکشن پلان تیار
سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت اہم اجلاس
ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز، ڈی جی پامرا، ڈی جی فوڈ/ کین کمشنر کی شرکت
صوبہ بھر سے فیلڈ افسران بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔
محکمہ فوڈ/کین کمشنر ،پامرا اور مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران کو مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت
سبزی و فروٹ منڈیوں میں سپلائی اور صفائی کے انتظامات کی بھی نگرانی کی جائے، ڈاکٹر احسان بھٹہ
اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کرنے کیلئے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ تشکیل دیا جائے، سیکرٹری پرائس کنٹرول کی ہدایت
فیلڈ افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جیو ٹیگنگ معہ تصاویر رپورٹس مرتب کریں گے، ڈاکٹر احسان بھٹہ
مانیٹرنگ میں کوتاہی یا جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی، سیکرٹری پرائس کنٹرول
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی ڈاکٹر احسان بھٹہ