پنجاب بھر میں چینی کی سپلائی اور نرخوں پر عملدرآمد کا معاملہ
حکومت کی جانب سے بنائی گئی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس میں بڑے فیصلے سامنے آگئے،
شوگر ملز ایسوسی ایشن اور کین کمشنر پنجاب نے عام مارکیٹ میں چینی کی سپلائی دو گنا کر دی،
اب 30 فیصد کی بجائے عام مارکیٹ میں 60 فیصد چینی سپلائی یقینی بنائی جائے گی، ترجمان
صنعتی صارفین کو 70 کی بجائے 40 فیصد چینی سپلائی کی جائے گی، ترجمان پرائس کنٹرول
ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ ہول سیلرز کو 30 فیصد جبکہ شوگر ملز کے نامزد ڈیلرز کو بھی 30 فیصد سپلائی دی جائے گی، ترجمان
مارکیٹ میں ناجائز ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری سے بچنے کیلئے الگ الگ ڈیلرز کی فہرستوں کا ریکارڈ رکھا جائے گا، ترجمان
سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دینے بارے ہدایات جاری کی تھیں،ترجمان