سیکرٹری پرائس کنٹرول/ ایپلیٹ اتھارٹی مقرر
سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ،پنجاب فوڈ اتھارٹی شکایات بارے ایپلیٹ اتھارٹی مقرر
صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے مراسلہ جاری کردیا،
اب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ کارروائیوں سے متعلق شکایات کی شنوائی کیلئے اپیل کا حق حاصل ہوگا، نوٹیفکیشن
لاہور 4 جولائی: فوڈ انڈسٹری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ کارروائیوں سے متعلق شکایات کی شنوائی کیلئے اپیل کا حق حاصل ہوگا،صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ نے مراسلہ جاری کردیا ہے،
سیکرٹری پرائس کنٹرول کو پنجاب فوڈ اتھارٹی بارے ایپلیٹ اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے،ترجمان پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کسی بھی فوڈ پوائنٹ یا انڈسٹری کیخلاف کارروائی بارے شکایات کی شنوائی کی جاسکے گی، اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کا فیصلہ حتمی ہوتا تھا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فیلڈ آپریسن اور دیگر ونگز میں شفافیت کیلئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، جعلسازوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رہے گی۔
