جعلی پرمٹس کے ذریعے گندم مہنگے داموں فروخت کرنے کی کوششیں ناکام

  • News
  • 2 mins read

ڈی جی فوڈ پنجاب کا جعلی ویب سائٹ کا استعمال کرنیوالوں عناصر کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی سفارش، ترجمان

ڈی جی فوڈ پنجاب نے پی ٹی اے سے جعلی ویب سائٹ فوری بند کرنے کی بھی استدعا کی تھی، ترجمان

لاہور 11 اکتوبر : فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب کا جعلی ویب سائٹ کے خلاف بڑا اقدام، نیٹ ورک بے نقاب کردیا ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر میانوالی کی نشاندہی پر متعلقہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کروا کر ڈی جی فوڈ نے تحقیقات شروع کردیں۔ ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کو مراسلے میں کارروائی کی سفارش کی تھی، جعلی ویب سائٹ بلاک کرنے اور ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا، ترجمان کے مطابق گندم اور مصنوعات کے جعلی پرمٹ جاری کرنے والی متعدد فلار ملز کیخلاف کارروائیاں یقینی بنائی جائیں گی،جعلسازی میں ملوث دیگر افراد کے گرد شکنجہ سخت کرنے کے بھی احکامات جاری کیے جاچکے ہیں، جعلی ویب سائٹ کا استعمال کرنیوالوں عناصر کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے،ڈی جی فوڈ پنجاب نے پی ٹی اے سے جعلی ویب سائٹ فوری بند کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔



چیک پوسٹوں پر کارروائیاں، 4 گاڑیوں سے 160 من گندم برآمد کر لی گئی

گندم کی ترسیل حازمک، مستقیم، شاہ تاج، نیو سیٹھی اور سلطان فلور ملز سے کی جا رہی تھی، ترجمان

ڈی جی فوڈ کا ملوث فلار ملز کے خلاف تحقیقات کا حکم، انکوائری ٹیمیں متحرک

آن لائن پرمٹ کے حصول میں جعلسازی کرنیوالی فلار ملز نے انڈسٹری کے اعتماد پر بھی ضرب لگائی ہے، ترجمان

ڈیجیٹل جعلسازی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ترجمان

سرکاری ویب سائٹ اور دستاویزات میں جعل سازی مجرمانہ فعل ہے، ترجمان

گندم منتقلی میں شامل چاروں گاڑیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں، ترجمان

عوام تک سستے داموں آٹے کی فراہمی کیلئے تمام اضلاع میں فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب متحرک ہے، ترجمان