الیکٹرانک میڈیا ٹکرز – سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ چھٹی کے روز بھی متحرک

  • News
  • 2 mins read

لاہور یکم جون

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کا چھٹی کے روز بھی سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ

کاہنہ کاچھا اور ملتان روڈ سبزی و فروٹ منڈیوں کے انتظامات کا جائزہ لیا،

سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز بھی موجود تھے۔

مارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں کمپیوٹرائزڈ پرائس چیک ناکارہ ہونے پر اظہار ناراضی ،فوری آپریشنل کرنے کی ہدایت

سیکرٹری پرائس کنٹرول کا پیاز، آلو اور کیلے کے شیڈوں کا جائزہ،موقع پر نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا،

سیکرٹری ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کولڈ سٹوریج کا معائنہ کیا، آڑھتیوں کے مسائل سنے،

عیدالاضحی پر اشیاء کی طلب و رسد کی مانیٹرنگ اور ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول

سیکرٹری پرائس کنٹرول کی منڈیوں میں صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کی ہدایت

گیٹ پر کمپیوٹرائزڈ انٹری سسٹم کو مکمل فعال رکھا جائے ، سیکرٹری پرائس کنٹرول

منڈیوں کے بعد لاہور کے سہولت بازاروں کے دورے، انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

سہولت سٹالز پر موجود سبزیوں ، پھلوں کے معیار اور قیمتوں کا تقابلی جائزہ بھی لیا،

ٹھوکر نیاز بیگ، وحدت روڈ، میاں پلازہ جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ کے سہولت بازاروں کا دورہ

سہولت بازاروں میں لگوائے گئے اضافی سٹالز کو فوری ہٹوانے، راستے کشادہ رکھنے کی ہدایت

سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے نظام پر کوئی کوتاہی نہ برتی جائے، سیکرٹری پرائس کنٹرول

عام مارکیٹ سے نرخوں میں واضح کمی سے ہی عوام کو حقیقی سہولت میسر کی جاسکتی ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اشیاء ضروریہ کے نرخوں اور معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے، سیکرٹری پرائس کنٹرول

فری ہوم ڈیلیوری بائیکس، شکایات اور مانیٹرنگ سیل کے سٹاف ہی حاضری اور ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔

گرمی کے پیش نظر تمام بازاروں میں پنکھوں اور صاف پانی کی فراہمی ممکن بنانے کی ہدایت

قوانین کے مطابق خالی دکانوں کی نیلامی 2 ماہ میں مکمل کی جائے، ڈاکٹر احسان بھٹہ