سبزی و فروٹ منڈیوں کے نظامِ کار میں بہتری کیلئے محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب نے نئے ایس او پیز جاری کر دیے۔

  • News
  • 2 mins read

سیکرٹری پرائس کنٹرول کی تمام مارکیٹ کمیٹیوں کو منڈیوں میں صفائی، ٹریفک مینجمنٹ اور برانڈنگ پلان پر عملدرآمد بارے ہدایات، نوٹیفکیشن جاری

منڈیوں میں صارفین کی راہنمائی کیلئے سائن بورڈز اور نرخوں کو ڈیجیٹل بورڈز کے ذریعے آویزاں کیا جائے ، سیکرٹری پرائس کنٹرول

منڈیوں کی سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے، ڈاکٹر کرن خورشید

لاہور 9 اکتوبر : پنجاب بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں کے نظامِ کار میں بہتری کیلئے محکمہ پرائس کنٹرول نے نئے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے تمام مارکیٹ کمیٹیوں کو منڈیوں میں صفائی، ٹریفک مینجمنٹ اور برانڈنگ پلان پر عملدرآمد بارے ہدایات جاری کی ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام فیلڈ اسٹاف، سینیٹری ورکرز اور سیکیورٹی گارڈز کیلئے یونیفارم پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، منڈیوں میں صارفین کی راہنمائی کیلئے سائن بورڈز اور نرخوں کو ڈیجیٹل بورڈز کے ذریعے آویزاں کیا جائے، الیکٹرانک ریٹ بورڈز کو فعال بنانے اور نئی اسکرینیں نمایاں مقامات پر نصب کی جائیں گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ منڈیوں کی سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے، بادامی باغ پھل و سبزی مارکیٹ لاہور میں سڑکوں کی فوری مرمت کے احکامات جاری کے جاچکے ہیں،تمام منڈیوں میں ہیلپ ڈیسک و شکایتی سیل قائم کرنے کی ہدایت، مرکزی سیل پامرا ہیڈکوارٹر سے منسلک ہوگا، ڈائریکٹر جنرل پامرا کو منڈیوں میں نقشہ، ہیلپ لائن نمبر، ڈیوٹی روسٹر، ٹریفک و صفائی پلان نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں،ڈائریکٹر جنرل پامرا کو سات روز میں جامع مانیٹرنگ پلان محکمہ کو ارسال کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، اس ضمن میں محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن پر فوری عملدرآمد کی تاکید کی گئی ہے۔