معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کے پيرا فورس اور ضلعی انتظاميہ کے ہمراہ متعدد دکانوں پر چھاپے
شاہدرہ اور گردونواح میں گراں فروشی کرنے پر 14 دکانيں سيل، 10 دکاندار گرفتار اور بھاری جرمانے عائد
سبزی منڈیوں میں اشیاء کی ترسیل کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم پر منتقل کر رہے ہیں، سلمیٰ بٹ
لاہور یکم اکتوبر: وزيراعلی مریم نواز شريف کی مصنوعی مہنگائی پر زيرو ٹالرينس کا مشن جاری ہے، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے پيرا فورس اور ضلعی انتظاميہ کے ہمراہ متعدد دکانوں پر چھاپے مارے،شاہدرہ اور گردونواح میں گراں فروشی کرنے پر 14 دکانيں سيل، 10 دکاندار گرفتار جبکہ متعدد کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے،
اس موقع پر معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ بنیادی اشیاء ضروریہ کے نرخوں پر گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عام آدمی تک ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ، ناجائز منافع خور سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، انہوں نے واضح کیا کہ سیلاب کی آڑ میں اشیاء خورونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے قومی مجرم ہیں، سبزی منڈیوں میں اشیاء کی ترسیل کو ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم پر منتقل کر رہے ہیں،غیر معیاری سبزیوں اور پھلوں کو درجہ اول کے نرخوں پر فروخت کرنیوالوں پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔