سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت گندم اور آٹا سٹاک کی نگرانی و فراہمی بارے اجلاس
آج رات تک تمام اضلاع میں گندم سٹاک ڈکلیئر نہ کرنا خلاف قانون ہوگا، سیکرٹری پرائس کنٹرول
گندم کی ترسیل اور آٹے کی گرائنڈنگ کے عمل کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر کرن خورشید
لاہور 12 ستمبر: سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت گندم اور آٹا سٹاک کی نگرانی و فراہمی بارے اجلاس ہوا،غیر قانونی ذخیرہ کی گئی گندم کیخلاف آپریشن اور سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا،ڈی جی فوڈ امجد حفیظ نے محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی ،83 ہزار 564 تھیلے گندم کو گوجرہ کے گوداموں میں منتقل کیا گیا، جھنگ میں ہزاروں میٹرک ٹن گندم سیلابی پانی سے محفوظ بنایا گیا جبکہ خانیوال کے ذمہ دار افسران معطل کیے گئے،ضلع جھنگ سے 4 ہزار 178 میٹرک ٹن گندم کو بروقت منتقل کرنے پر ڈی ڈی فوڈ فیصل آباد کو شاباش دی گئی،سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ کوٹ اسلام میں گندم کو سیلابی پانی سے محفوظ نہ رکھنے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی یقینی بنائی جائے گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ جمعہ تک تمام اضلاع میں گندم سٹاک ڈکلیئر نہ کرنا خلاف قانون ہوگا، تمام اضلاع میں ضبط شدہ گندم کی مقامی فلار ملز کو فروخت اولین ترجیح ہوگی، ڈاکٹر کرن خورشید نے واضح کیا کہ گندم کی ترسیل اور آٹے کی گرائنڈنگ کے عمل کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے۔