صوبہ بھر میں 100 گرام روٹی14 روپےسے زائد فروخت کرنے پر کارروائی ہوگی، نوٹیفکیشن
10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 905 ،*ل20 کلوگرام آٹا تھیلے کی قیمت 1810 روپے تک فروخت کیا جاسکے گا، نوٹیفکیشن
مصنوعی مہنگائی اور ناجائز ذخیرہ اندوزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، ترجمان پرائس کنٹرول
لاہور 4 ستمبر:وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے روٹی اور آٹے کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، ترجمان پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 100 گرام روٹی14 روپےسے زائد فروخت کرنے پر کارروائی ہوگی، 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 905 روپے تک فروخت کیا جاسکے گا، 20 کلوگرام آٹے کا تھیلہ 1810 روپے تک فروخت کیا جاسکے گا، آٹا تھیلوں پر مکمل لیبلنگ درج کرنا لازم ہوگا، ترجمان پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ روٹی اور آٹے کے نرخوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، مصنوعی مہنگائی اور ناجائز ذخیرہ اندوزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔