وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کی تاریخ میں محفوظ گوشت اور دودھ کی فراہمی کیلئے بڑا کریک ڈاؤن

  • News
  • 1 min read

پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں کی صحت دشمنوں کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری

9 ہزار 200 سے زائد مذبحہ خانوں اور دکانوں کی چیکنگ، 74 ہزار کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد، 183 افراد کیخلاف مقدمات درج

18 روز میں 20 لاکھ 625 ہزار سے زائد دودھ چیک،2 لاکھ 10 ہزار سے زائد تلف،68 مقدمات درج

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور ڈی جی لائیو سٹاک کی تفصیلی بریفنگ

ناقص گوشت کی ہوٹلوں کو سپلائی کیلئے چھوٹی گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف

بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کیلئے دیگر اداروں سے بھی معاونت لی جائے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

سرکاری مذبحہ خانوں کی بہتری ،مانیٹرنگ اور ضلعی انتظامیہ سے کوآرڈی نیشن بارے سفارشات کا جائزہ

جعلی دودھ بناے والی نرسریوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول

بیمار اور مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی نیٹ ورک اور مافیا کا قلعہ قمع کرنا وقت کی ضرورت ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

چھوٹے علاقوں میں غیر قانونی مذبح خانوں سے گوشت کی بڑی مقدار شہروں میں سپلائی کی جاتی ہے، بریفنگ

ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیلئے قصابوں کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے گا، بریفنگ