چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 287 دکانداروں کیخلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں کی گئیں، ترجمان پرائس کنٹرول
پنجاب بھر میں 30 افراد گرفتار، 257 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے،
اب تک 33 ہزار170 افراد کیخلاف کارروائیوں میں 2474 افراد گرفتار، 391 کیخلاف مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں،
لاہور ڈویژن میں 24 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں ، ترجمان پرائس کنٹرول
گوجرانولہ ڈویژن میں36 اور فیصل آباد میں 54 دوکانداروں کیخلاف چینی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں، ترجمان پرائس کنٹرول
ساہیوال ڈویژن میں 09، سرگودھا 27 جبکہ راولپنڈی میں 37 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،
بہاولپور ڈویژن میں 25 ,ڈی جی خان 19، جبکہ ملتان میں 56 چینی گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،
ترجمان پرائس کنٹرول
چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور قلت پیدا کرنیوالوں کو گرفتار اور بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں، ترجمان پرائس کنٹرول
عام مارکیٹ میں نرخوں پر عملدرآمد میں واضح بہتری آئی کیلئے اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں، ترجمان پرائس کنٹرول