سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت صوبہ بھر میں چینی سپلائی بارے اہم اجلاس

  • News
  • 1 min read

کین کمشنر پنجاب نے مختلف ڈویژن میں فراہم کردہ چینی سٹاک کی تفصیلات بارے آگاہ کیا،

گزشتہ 2 روز میں عام مارکیٹ اور صنعتی استعمال کیلئے 3 لاکھ 81 ہزار 518 میٹرک ٹن چینی فراہم کی جا چکی ہے، بریفنگ

مارکیٹ میں 5 روز اسپیشل ریلیف کے بعد 175 روپے فی کلوگرام چینی فروخت ہورہی ہے، بریفنگ

پچھلے 24 گھنٹوں میں لاہور ڈویژن کیلئے 487 میٹرک ٹن، گوجرانولہ ڈویژن کیلئے 635 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی ہے،بریفنگ

سرگودھا ڈویژن کیلئے 1 ہزار 328, راولپنڈی 428 میٹرک ٹن، ساہیوال کیلئے 284 میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیا جاچکا ہے، بریفنگ

بہاولپور ڈویژن میں 4 ہزار 87، ڈی جی خان 1 ہزار 914 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئی، بریفنگ

فیصل آباد ڈویژن میں 2 ہزار 450 میٹرک ٹن، ملتان ڈویژن میں 928 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا چکی ہے، بریفنگ

عام مارکیٹ میں چینی سپلائی کے تناسب کو دو گنا کرنے سے ناجائز منافع خوروں کی حوصلہ شکنی ہوگی، سیکرٹری پرائس کنٹرول

گھریلو و صنعتی استعمال کیلئے مارکیٹ میں چینی سپلائی چین کو مانیٹر کرنے کیلئے اسپیشل مانیٹرنگ سسٹم وضع کر دیا گیا ہے،ڈاکٹر احسان بھٹہ