پنجاب حکومت کا چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالے عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

  • News
  • 1 min read

پنجاب حکومت کا چینی کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالے عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کین کمشنر ہیڈکوارٹر میں خصوصی سیل قائم

چینی کی سپلائی متاثر کرنیوالے سپلائرز اور شوگر ملز بارے تمام ڈپٹی کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس مرتب کریں گے،

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس

کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا نے سٹاک دستیابی اور شوگر ملز کیخلاف ایکشن بارے آگاہ کیا،

صوبائی دارالحکومت سمیت بڑے شہروں میں چینی کے ٹرکوں کی دستیابی یقینی بنائی جاچکی ہے، بریفنگ

قصور،پتوکی،اوکاڑہ اور رحیم یارخان کی شوگر ملز سے لاہور میں چینی کی سپلائی پہنچائی گئی، بریفنگ

چینی سٹاک کی تمام اضلاع میں دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول

مصنوعی بحران پیدا کرنیوالے گراں فروشوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جارہے ہیں، ڈاکٹر احسان بھٹہ