صوبہ بھر میں گراں فروشی کیخلاف موثر حکمت عملی کی تیاری
ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں اہم اجلاس
ڈی جی پیرا کیپٹن (ر)فرخ عتیق کی محکمانہ امور اور آپریشنز بارے تفصیلی بریفنگ
پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا تحصیل اسٹیشن
سرگرمیوں میں معاونت فراہم کرے گا، بریفنگ
اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی اور نامزدگی بارے سفارشات سے آگاہ کیا گیا،
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعیناتی سے قبل قوانین سے آگاہی اور تربیتی سیشن کروانے پر غور
شفاف انویسٹی گیشن اور نرخ ناموں کی اپ گریڈیشن بارے بھی سفارشات کا جائزہ لیا گیا،
اگست آخر تک پیرا ٹیمیں مکمل فعال، مانیٹرنگ کیلئے باڈی کیمروں سے لیس ہوں گی، ڈی جی پیرا
کماڈیٹیز ریسرچ ونگ ،بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد اور نیٹ ورکنگ رپورٹس کا تمام اضلاع سے تبادلہ کرے گا، سیکرٹری پرائس کنٹرول
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ونگز سے کوآرڈی نیشن یقینی بنانے کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم جلد تشکیل دیا جائے گا، ڈاکٹر احسان بھٹہ
ڈیجیٹل کوآرڈی نیشن سسٹم کی تشکیل سے تمام ادارے باہم منسلک اور کارکردگی بہتر ہوگی، سیکرٹری پرائس کنٹرول
ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز،ڈی جی کماڈیٹیز،ڈی جی فوڈ ،ڈی جی پامرا، اور دیگر افسران بھی شریک تھے