سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی ہدایت پر ملازمین و افسران کی تربیتی نشستوں کا آغاز

  • News
  • 2 mins read

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ پرائس کنٹرول کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی ہدایت پر ملازمین و افسران کی تربیتی نشستوں کا آغاز

ابتدائی مرحلے میں مختلف اضلاع سے آئے 150 افراد کی پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا،

ٹرینر جلال جمیل نے محکمے کی ایپلی کیشنز ، پورٹلز اور فیلڈ آپریشنز بارے آگاہی دی،

پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام پرائس مانیٹرنگ سٹاف کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا،

معاون خصوصی سلمیٰ بٹ اور سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی تربیتی سیشنز کے شرکاء سے گفتگو

پرائس مانیٹرنگ سٹاف مارکیٹ میں تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن (ٹی پی وی) طریقہ کار کے تحت کام کر رہا ہے، سلمیٰ بٹ

محکمانہ امور بارے افسران کی استعداد کار بڑھانے سے فیلڈ آپریشن میں بہتری آئے گی، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول

پرائس مانیٹرنگ سٹاف کی ٹرینگ سے ڈیٹا کولیکشن میں مزید بہتری آئے گی، ڈاکٹر احسان بھٹہ

ٹریننگ کا بنیادی مقصد سٹاف کو پرائس مانیٹرنگ ایپ کے بہتر استعمال اور فیلڈ آپریشن بارے آگاہی دینا ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

ڈیجیٹل سسٹم سے روزمرہ امور کی نگرانی اور قانون سازی میں آسانی اور تیزی آئے گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول

دوران ٹریننگ سٹاف سے فیلڈ میں پیش آنے والے مسائل بارے دریافت کیا گیا،

آئندہ سیشنز میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ، پامرا، فوڈ/کین کمشنر اور کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی شامل کیے جائیں گے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز ،اے ڈی جی کماڈیٹیز اور دیگر افسران نے بھی تربیتی سیشنز کے شرکاء سے گفتگو کی،