معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کی زیر صدارت برائے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں اہم اجلاس

  • News
  • 2 mins read

صوبہ بھر میں گندم کے گوداموں کی موجودہ صورتحال اور اپگریڈیشن بارے جائزہ لیا گیا،

سیلابی صورتحال کے پیش نظر مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ کی سپلائی چین مینجمنٹ پر گہری نظر رکھی جائے، سلمیٰ بٹ

اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ اور ای اینڈ ایم ونگ سزیوں، پھلوں اور دالوں کے نرخوں کو لوکل و انٹرنیشنل سطح پر مانیٹر کر رہا یے، سیکرٹری پرائس کنٹرول

لاہور 09 جولائی:معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ سلمیٰ بٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے محکمانہ امور بارے تفصیلی بریفنگ دی،صوبہ بھر میں گندم کے گوداموں کی موجودہ صورتحال اور اپگریڈیشن بارے جائزہ لیا گیا،ڈی جی فوڈ نوید شہزاد نے مون سون سیزن سے قبل گندم سٹاک کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا،معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے ڈی جی فوڈ کو ہر ضلع میں خالی گوداموں کی تفصیلات اور سٹوریج حجم کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی،ان کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر مارکیٹ میں اشیاء ضروریہ کی سپلائی چین مینجمنٹ پر گہری نظر رکھی جائے، مارکیٹ میں اشیاء خورونوش کی طلب و رسد کی تحصیل سطح پر مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بتایا کہ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی سفارشات پر متعلقہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے بھجوائے جارہے ہیں، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ اور ای اینڈ ایم ونگ سزیوں، پھلوں اور دالوں کے نرخوں کو لوکل و انٹرنیشنل سطح پر مانیٹر کر رہا یے، ڈی جی فوڈ/کین کمشنر پنجاب اور ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز مینجمنٹ بھی شریک تھے۔