سیکرٹری پرائس کنٹرول کی اشیائے خورونوش کی جانچ بارے لاہور، فیصل آباد اور ملتان کی لیبز کو مکمل فعال بنانے کی ہدایت
فوڈ انڈسٹری میں کھانے کے معیار کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ہائی جین پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، ڈآکٹر احسان بھٹہ
فوڈ انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سزا و جزا کے عمل کو بھی قابل عمل بنایا جائے، سیکرٹری پرائس کنٹرول
لاہور 5 جون:سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی بارے اجلاس ہوا،ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے محکمانہ امور اور جاری مہمات بارے تفصیلی بریفنگ دی،تمام اضلاع میں جاری آپریشنز ، آگاہی مہم، موجودہ اور درکار وسائل کی فراہمی بارے آگاہ کیا،سیکرٹری پرائس کنٹرول کی اشیائے خورونوش کی جانچ بارے لاہور، فیصل آباد اور ملتان کی لیبز کو مکمل فعال بنانے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ فوڈ انڈسٹری میں کھانے کے معیار کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ہائی جین پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، عید کے ایام میں بھی فوڈ سیفٹی ٹیموں کو تمام اضلاع میں متحرک کیا جائے، عید الاضحی کے بعد پنجاب بھر میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جائے، ڈاکٹر احسان بھٹہ کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سزا و جزا کے عمل کو بھی قابل عمل بنایا جائے، انڈسٹری میں مقابلے کے مثبت رجحان سے صارفین کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا، جعلسازوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے گا۔
