سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کا بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ
ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے حوالے سے ٹریفک وارڈنز اور سول ڈیفنس اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے، سیکرٹری پرائس کنٹرول کی ہدایت
مارکیٹ میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کی مانیٹرنگ مزید بہتر کی جائے، ڈاکٹر احسان بھٹہ
لاہور 31 مئی: سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے عہدے چارج سنبھالتے ہی فیلڈ وزٹس کا آغاز کردیا،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ نے بادامی باغ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی پامرا اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے اشیاء کی طلب و رسد اور مانیٹرنگ نظام بارے بریفنگ دی، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے حوالے سے ٹریفک وارڈنز اور سول ڈیفنس اہلکاروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کردی، انہوں نے منڈی میں صفائی و خوبصورتی کے حوالے سے اقدامات بارے بھی ہدایات دیں، متعلقہ ڈائریکٹر واسا کو نالوں کی تعمیر جلد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن جاری کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ تعمیراتی کاموں کے باعث منڈی میں ٹریفک کے مسائل بڑھے ہیں، مارکیٹ میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد کی مانیٹرنگ مزید بہتر کی جائے گی،ایس پی ٹریفک، ڈائریکٹر واسا، مارکیٹ کمیٹی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
