چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
سیکرٹری پرائس کی زیر صدارت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 410 دکانداروں کیخلاف چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر کارروائیاں کی گئیں، بریفنگ
پنجاب بھر میں 33 افراد گرفتار، 08 کیخلاف مقدمات درج، 377 افراد کو جرمانے عائد کیے گئے،
اب تک 31 ہزار727 افراد کیخلاف کارروائیوں میں 2326 افراد گرفتار 385 کیخلاف مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں،
لاہور ڈویژن میں 22 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 04 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، بریفنگ
گوجرانولہ ڈویژن میں57 اور فیصل آباد میں 78 دوکانداروں کیخلاف چینی کے نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئیں، بریفنگ
ساہیوال ڈویژن میں 18، سرگودھا 17 جبکہ راولپنڈی میں 44 گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،بریفنگ
بہاولپور ڈویژن میں 96 ,ڈی جی خان 27، جبکہ ملتان میں 51 چینی گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،
بریفنگ
چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور قلت پیدا کرنیوالے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، ڈاکٹر احسان بھٹہ
سیکرٹری پرائس کنٹرول کی عام مارکیٹ میں نرخوں پر عملدرآمد میں واضح بہتری آنے پر ٹیم کی کارکردگی بارے تعریف
روزانہ کی بنیاد پر تمام افسران کی کارکردگی بزریعہ جیو ٹیگنگ مانیٹر کی جارہی ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ