وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب شفافیت کی جانب گامزن

  • News
  • 1 min read

نااہلی، کرپشن اور مافیا کی سہولت کاری کرنے پر مزید 2 افسران کو نوکریوں سے برخاست کی سفارشات

فوڈ گرین انسپکٹر طاہر ایوب غفلت اور بدعنوانی پر معطل، ڈویژن سے فوری طور پر سرنڈر کر دیا گیا، ترجمان

سینئر کلرک ضمیر خان اور فوڈ گرین انسپکٹر طاہر ایوب کے خلاف برطرفی کی کارروائی شروع، ترجمان

غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف آپریشن میں بے ضابطگیوں پر ڈی ایف سی راولپنڈی محمد رمضان کو حتمی وارننگ جاری، ترجمان

اسٹوریج آفیسر محمد خان پر بھی گندم اسمگلرز کی معاونت کا الزام، 3 دن میں وضاحت طلب

فوڈ گرین انسپکٹر ڈی جی خان کورا شاہ سے بھی مافیا کی سہولت کاری پر جواب طلبی

غیر قانونی سر گرمیوں میں ملوث ملازمین کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، ترجمان پرائس کنٹرول

محکمے میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے سخت نگرانی اور زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے، ترجمان