وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان نگہبان پیکج 2025 کی تیاریاں
معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول وزیر اعلیٰ پنجاب سلمی بٹ کی زیر صدارت نگہبان رمضان پیکج بارے اہم اجلاس
سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ محمد اجمل بھٹی، صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود، چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک
چیئرمین پی آئی ٹی بی نے مستحق افراد کے ڈیٹا کی فراہمی بارے بریفنگ دی
صدر بینک آف پنجاب نے پے آرڈرز کی تقسیم میں شفافیت کے عمل بارے آگاہ کیا
لوگوں تک ہے آرڈرز کی فراہمی بذریعہ پاکستان پوسٹ کی جائے گی، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر 30 لاکھ خاندانوں کو ریلیف پیکج فراہم کیا جائے گا، سلمی بٹ
۔10 ہزار روپے بذریعہ بینک مستحق افراد کے گھروں کی دہلیز پر فراہم کیے جائیں گے، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول
تمام اداروں کی مشترکہ حکمت عملی کو مزید موثر بنایا جائے گا،سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ
تمام افراد تک رقوم کی منتقلی میں شفافیت اولین ترجیح ہے، محمد اجمل بھٹی
بینک آف پنجاب، پاکستان پوسٹ ،پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی،اربن یونٹ اور پی آئی ٹی بی کے دیگر نمائندگان بھی شریک تھے۔