لاکھ 99 ہزار میٹرک ٹن گندم کے سٹاک حکومت پنجاب کے گوداموں میں موجود ہیں، ترجمان-Eight
پنجاب کابینہ کی خصوصی منظوری سے ہی فوڈ ڈیپارٹمنٹ محکمہ جیل خانہ جات کو گندم فروخت کرتا یے۔ترجمان
لاہور 26 اگست:محکمہ جیل خانہ جات نے فوڈ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے مزید 3400 میٹرک ٹن گندم خرید لی، گندم کی خریداری کیلئے رقم فوڈ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ادا کر دی گئی ہے،ڈی جی فوڈ پنجاب نوید شہزاد مرزا کی ہدایت پر جیلوں کو گندم کی فراہمی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، ترجمان پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 8 لاکھ 99 ہزار میٹرک ٹن گندم کے سٹاک حکومت پنجاب کے گوداموں میں موجود ہیں، صوبے کی مختلف جیلوں کے لیے کل 3400 میٹرک ٹن گندم مختص کی گئی ہے،سینٹرل جیل لاہور کیلئے 181.749 میٹرک ٹن گندم جبکہ سینٹرل جیل گوجرانوالہ کو 171.360 میٹرک ٹن گندم الاٹ کر دی گئی ہے, ڈسٹرکٹ جیل قصور کے لیے 89.536 میٹرک ٹن جبکہ فیصل آباد کی مختلف جیلوں کے لیے مجموعی طور پر 305 میٹرک ٹن سے زائد گندم فراہم کی جائے گی، سینٹرل جیل ملتان کے لیے 72.774 میٹرک ٹن جبکہ ڈسٹرکٹ جیل ملتان کے لیے 68.919 میٹرک ٹن گندم مختص کی گئی، بہاولپور ریجن کی مختلف جیلوں کو مجموعی طور پر 84 میٹرک ٹن سے زائد گندم الاٹ کی گئی ہے, ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کے لیے 64.206 میٹرک ٹن اور ڈسٹرکٹ جیل ڈی جی خان کے لیے 55.478 میٹرک ٹن گندم مختص,ل کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کو 26.240 میٹرک ٹن اور ڈسٹرکٹ جیل لیہ کو 20.135 میٹرک ٹن گندم الاٹ کی جائے گی، یاد رہے کہ پنجاب کابینہ کی خصوصی منظوری سے ہی فوڈ ڈیپارٹمنٹ محکمہ جیل خانہ جات کو گندم فروخت کرتا یے۔