چینی کی بلا تعطل سپلائی اور انڈسٹری کے مسائل کا بروقت تدارک
شوگر ملز ایسوسی ایشن اور محکمانہ افسران پر مشتمل 7 رکنی کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ترجمان پرائس کنٹرول
ڈی جی فوڈ/کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا، ترجمان
لاہور 16 اگست :صوبہ بھر میں چینی کی بلا تعطل سپلائی اور انڈسٹری کے مسائل کے بروقت تدارک کیلئے شوگر ملز ایسوسی ایشن اور محکمانہ افسران پر مشتمل 7 رکنی کوآرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،ڈی جی فوڈ/کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ چند روز قبل شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری پرائس کنٹرول سے ملاقات کے دوران کمیٹی کی تشکیل بارے سفارشات پیش کی گئی تھیں۔
