حکومت پنجاب کا منڈیوں کو ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے بارے عملی اقدام
سیکرٹری پرائس کنٹرول کی ہدایت پر مارکیٹ کمیٹیوں کے سیکریٹریز کی ای سسٹم بارے ٹریننگ کا انعقاد
سبزی و فروٹ منڈیوں میں ٹرکوں کی آمدورفت اور بولی کے عمل کی نگرانی کی جائے گی، ڈاکٹر احسان بھٹہ
فیلڈ افسران کی استعداد کار بڑھانے اور شفافیت کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ ناگزیر ہے،سیکرٹری پرائس کنٹرول
لاہور 11 جولائی :حکومت پنجاب کا منڈیوں کو ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے بارے عملی اقدام۔۔سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی ہدایت پر مارکیٹ کمیٹیوں کے سیکریٹریز کی ای سسٹم بارے ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا،سبزی و فروٹ منڈیوں میں ٹرکوں کی آمدورفت اور بولی کے عمل کی نگرانی کی جائے گی،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر مارکیٹنگ کے زیر اہتمام پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ میں ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ نا اہلی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے محکمانہ امور کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے،مارکیٹ کمیٹیز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بارے 60 افسران کی تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا گیا، 3 مختلف سیشنز میں افسران کو ای سسٹم کی عملی مشقوں اور درپیش چیلنجز بارے معاونت دی گئی ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے واضح کیا کہ فیلڈ افسران کی استعداد کار بڑھانے اور شفافیت کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ ناگزیر ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمے کے زیر انتظام تمام اتھارٹیز کو ڈیجیٹل نظام کے تحت مانیٹر کیا جائے گا۔