سیکرٹری پرائس کنٹرول نے مختلف اضلاع کی چیک پوسٹوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی لائیو اسٹریمنگ کا جائزہ لیا،
دوران لائیو اسٹریمنگ اٹک اور ڈیرہ غازی خان چیک پوسٹس پر کال کر کے مشکوک ٹرکوں کی نقل و حرکت کو رپورٹ کیا گیا،
مانیٹرنگ سیل کے افسران نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف رات گئے تک کی جانیوالی کارروائیوں بارے سیکرٹری پرائس کنٹرول کو بریفنگ دی،
پنجاب کی 131 فیڈ ملز میں سے اب تک 85 فیڈ ملز چیک کی جا چکی ہیں، بریفنگ
اسپیشل برانچ نمائندے نے رپورٹس پر کی گئی کارروائی کے بارے میں بھی آگاہ کیا،
سیکرٹری پرائس کنٹرول نے تمام محکموں کو چوکس رہنے اور حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دی،
ناجائز ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخوں پر روٹی اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول
ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، سیکرٹری پرائس کنٹرول
کنٹرول روم میں مانیٹرنگ اور کڑی نگرانی کے ذریعے حکومتی پالیسی پر عمل یقینی بنایا جائے گا، ڈاکٹر احسان بھٹہ