گزشتہ 2 روز میں عام مارکیٹ اور صنعتی استعمال کیلئے 1 لاکھ 97 ہزار 762 میٹرک ٹن چینی فراہم
سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت چینی کی فراہمی بارے جائزہ اجلاس
کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا نے مختلف اضلاع میں فراہم کردہ چینی سٹاک کی تفصیلات بارے آگاہ کیا،
پچھلے 24 گھنٹوں میں لاہور ڈویژن کیلئے 316، گوجرانولہ ڈویژن کیلئے 120 میٹرک ٹن چینی فراہم کی گئی ہے، بریفنگ
سرگودھا ڈویژن کیلئے 3 ہزار 162, راولپنڈی 388، ساہیوال کیلئے 238 میٹرک ٹن چینی سٹاک فراہم کیا جاچکا ہے، بریفنگ
بہاولپور ڈویژن میں 2 ہزار 353، ڈی جی خان 6 ہزار 178 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی گئی، بریفنگ
فیصل آباد ڈویژن میں 3 ہزار 14، ملتان ڈویژن میں 628 میٹرک ٹن چینی کی فراہمی یقینی بنائی جا چکی ہے،بریفنگ
ملز سے عام مارکیٹ تک چینی کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، سیکرٹری پرائس کنٹرول
مصنوعی مہنگائی اور ناجائز ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈاکٹر احسان بھٹہ
افسران تمام اضلاع میں فراہم کردہ چینی کے سٹاک کی مکمل نگرانی یقینی بنائیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول
تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک تھے۔