روائتی منڈیوں سے جدید مارکیٹنگ سسٹم کو متعارف کروانے کیلئے مارکیٹ فیسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ

  • News
  • 2 mins read

کس ضلع کی پیداوار کب اور کہاں جائے گی،سب ریکارڈ ہوگا،

سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت اجلاس

روائتی منڈیوں سے جدید مارکیٹنگ سسٹم کو متعارف کروانے کیلئے مارکیٹ فیسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ

سبزیوں ،پھلوں، آئل،گھی اور دالوں کی سپلائی چین مینجمنٹ کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول

روزمرہ نگرانی سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور 28 جون:سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ کماڈیٹیز مینجمنٹ کی تشکیل نو بارے اہم فیصلے کیے گئے، کماڈیٹیز مینجمنٹ سیکٹر میں جدید دنیا میں ہونیوالی تحقیق پر نظر، مقامی نقطہء نظر بھی شامل ہوگا ،کس ضلع کی پیداوار کب اور کہاں جائے گی، سب ریکارڈ ہوگا، علاؤہ ازیں روائتی منڈیوں سے جدید مارکیٹنگ سسٹم کو متعارف کروانے کیلئے مارکیٹ فیسلیٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے،فارمرز ایڈوائزری ،کمیونٹی بیسڈ سٹوریج سسٹم سمیت دیگر اقدامات کے عملی نفاذ بارے مزید تجاویز طلب کر لی گئی ہیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز اور ای اے ڈی ایز کو مارکیٹ مینجمنٹ فورس میں شامل کیا جائے گا، سبزیوں ،پھلوں، آئل،گھی اور دالوں کی سپلائی چین مینجمنٹ کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، روزمرہ نگرانی سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی، ایگریکلچر اور کماڈیٹیز مینجمنٹ مشترکہ پلیٹ فارم پر قانون سازی اور معاونت یقینی بنائیں، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، اے ڈی جی کماڈیٹیز مینجمنٹ ، ڈائریکٹر ای اینڈ ایم اور دیگر افسران شریک تھے۔