سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی میں اہم اجلاس میں فیصلے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کی خصوصی چیکنگ مہم کا آغاز
کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید فعال، ضلعی سطح پر ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، سیکرٹری پرائس کنٹرول
جعلسازوں کو فی الفور سزائیں دلوانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ، پولیس اور عدالتی کوآرڈی نیشن سیل بنایا جائے،ڈاکٹر احسان بھٹہ
لاہور 3 جولائی: سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کی خصوصی چیکنگ مہم کا آغاز کیا جائے گا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید فعال اور ضلعی سطح پر ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے جاری آپریشنز اور محکمانہ امور بارے بریفنگ دی، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لاہور میں کرائے کے دفاتر کی بجائے پی ایف اے ہاؤس تعمیر کیا جائے گا، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا جعلسازوں کوجرمانے ،نوٹس نہیں بلکہ براہ راست گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں،جعلسازوں کو فی الفور سزائیں دلوانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ، پولیس اور عدالتی کوآرڈی نیشن سیل بنایا جائے،بارہا قوانین کی خلاف ورزیوں اور ضمانتیں کروانیوالے مافیا کا ریکارڈ مرتب کیا جائے،سیکرٹری پرائس کنٹرول کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے ڈیجیٹل سسٹم کو مزید فعال بنانے کی ہدایت کی ہے، ڈاکٹر احسان بھٹہ کا مزید کہنا تھا کہ مصالحہ جات ، چائے پتی اور جعلی لیبلنگ پر کارروائیاں تیز کی جائیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرز جنرل ایڈمن،آپریشنز ،ہیڈکوارٹر اور دیگر افسران موجود تھے۔
