اقوام متحدہ کے ذیلی اداری ایف اے او کے چار رکنی وفد کا پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

  • News
  • 1 min read

اقوام متحدہ کے ذیلی اداری ایف اے او کے چار رکنی وفد کا پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے وفد کو محکمانہ امور بارے بریفنگ دی،

صوبے میں فوڈ سکیورٹی ، کوآلٹی، اور سٹوریج پالیسی کو عالمی معیار کے مطابق بنانے پر اتفاق

گندم کی امدادی قیمت کی بجائے فری مارکیٹ سے کاشتکاروں کو فائدہ حاصل ہوگا، وفد ارکان

محکمہ پرائس کنٹرول کا عالمی ادارے سے صوبے میں سبزیوں اور پھلوں کی فوڈ گریڈنگ کے حوالے سے معاونت کی درخواست

سبزیوں اور پھلوں کو عالمی و لوکل منڈیوں میں گریڈنگ کی مناسبت سے فروخت منافع بخش عمل ہے، سیکرٹری پرائس کنٹرول

فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ارکان نے محکمانہ امور کو نئے خطوط پر استوار کرنے کے عمل کو سراہا،

فوڈ سیکیورٹی ،فوڈ سیفٹی ، ایگریکلچر مارکیٹنگ، کماڈیٹیز مینجمنٹ اور کنزیومر پروٹیکشن کونسل جیسے ادارے یکجان کیے گئے ہیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول

حکومت پنجاب نے محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ کو وسیع اور مربوط ادارہ بنایا یے، ڈاکٹر احسان بھٹہ

ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، ڈی جی پامرا، فوڈ ڈائریکٹوریٹ ، ایک اینڈ ایم سمیت الائیڈ اداروں کے افسران بھی موجود تھے