گورنر پنجاب نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کے تحت کونسلز کے قیام کی منظوری دی،

  • News
  • 2 mins read

پنجاب حکومت کا صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے اہم اقدام

مزید 17 اضلاع میں کنزیومر پروٹیکشن کونسلز قائم، 35 اضلاع تک دائرہ کار بڑھ گیا،

گورنر پنجاب نے پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کے تحت کونسلز کے قیام کی منظوری دی،

اشیاء کے معیار کے ساتھ ساتھ اب سروسز فراہمی میں دشواری بارے شکایات کا اندراج کروایا جاسکے گا، سیکرٹری پرائس کنٹرول

صارفین کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹر کرن خورشید

ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل عمران قریشی کو محکمانہ استعداد کار میں اضافے کی بھی ہدایت

عوامی شکایات کے بروقت ازالے متعلقہ ڈپٹی کمشنر دفتر میں ہی کونسل موجود ہوگی، سیکرٹری پرائس کنٹرول

راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سمیت 17 اضلاع میں کونسلز قائم، ڈاکٹر کرن خورشید

کنزیومر پروٹیکشن کونسلز کے قیام سے عوامی شکایات کے ازالے کا نظام مزید مؤثر ہو گا، سیکرٹری پرائس کنٹرول

نئی کونسلز میں اٹک، جہلم، نارووال، چنیوٹ، قصور، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ اور خانیوال شامل،

اسی طرح لودھراں، مظفرگڑھ، حافظ آباد، جھنگ، پاکپتن، راجن پور، شیخوپورہ اور وہاڑی میں بھی کونسلز قائم،

صارفین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے یہ اقدام صوبائی سطح پر سنگِ میل ثابت ہو گا، ڈاکٹر کرن خورشید

کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی ہیلپ لائن اور ایپلی کیشن کا جلد اجراء کیا جائے گا، سیکرٹری پرائس کنٹرول