پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں مرکزی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا،

  • News
  • 2 mins read

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گندم کی ناجائز ذخیرہ اندوزی اور مہنگا آٹا فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری

پنجاب حکومت نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں مرکزی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا،

مانیٹرنگ سیل کا مقصد آٹا اور گندم کی بلاتعطل فراہمی اور مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے، نوٹیفکیشن

مانیٹرنگ سیل میں ہر محکمے کا نمائندہ ڈیسک قائم ، فلور ملز، فیڈ ملز اور فوڈ گرین لائسنس ہولڈرز کی فہرستیں موجود ، ترجمان پرائس کنٹرول

مانیٹرنگ سیل میں تمام اضلاع سے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا گیا، ترجمان پرائس کنٹرول

کمیٹی روم میں گندم اور آٹے کی قیمتوں ،اعدادوشمار اور تازہ صورتحال مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ترجمان پرائس کنٹرول

گندم اور آٹے کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلئے چیک پوسٹوب کی فہرستیں، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور خفیہ رپورٹس پر مانیٹرنگ سیل کام کر رہا ہے، ترجمان

اسپیشل برانچ کے نمائندے بھی مانیٹرنگ سیل کا حصہ ، ذخیرہ اندوزی، اسمگلنگ اور مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے بروقت معلومات پر کارروائیاں یقینی بنائی جائیں گی، ترجمان

مانیٹرنگ سیل روزانہ کی بنیاد پر گندم اور آٹے کی دستیابی، قیمتوں اور فیلڈ انسپکشنز کی رپورٹ ڈی جی فوڈ/کین کمشنر کو ارسال کرے گا، ترجمان

ڈی جی فوڈ/کین کمشنر مانیٹرنگ سیل کے کنوینر ہوں گے جبکہ ایل اینڈ ڈی ڈی، پی ای آر اے، اسپیشل برانچ اور وزیراعلیٰ آفس کے نمائندے بطور ممبران شریک ہیں، نوٹیفکیشن