گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عام مارکیٹ میں 8 لاکھ 70 ہزار آٹا تھیلے فراہم
گزشتہ 3 روز میں 18 لاکھ 81 ہزار آٹا تھیلے صوبہ بھر میں فراہم کیے جاچکے ہیں، ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول
گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے، ترجمان
لاہور 14 ستمبر: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عام مارکیٹ میں آٹا تھیلوں کی وافر دستیابی کیلئے ڈی جی فوڈ امجد حفیظ بھرپور متحرک ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عام مارکیٹ میں 8 لاکھ 70 ہزار آٹا تھیلے فراہم کیے جاچکے ہیں،5لاکھ 41 ہزار سے زائد 10 کلوگرام جبکہ3 لاکھ 29 ہزار سے زائد 20 کلوگرام آٹا تھیلے عام مارکیٹ میں فراہم کیے گئے ہیں، ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 3 روز میں 18 لاکھ 81 ہزار آٹا تھیلے صوبہ بھر میں فراہم کیے جاچکے ہیں،
روٹی کی سرکاری قیمت 14 روپے اور وزن 100 گرام ہے جبکہ 10 کلو گرام آٹا تھیلے کی قیمت 905 اور 20 کلوگرام آٹا تھیلے کی قیمت 1810 روپے مقرر ہے، ترجمان نے واضح کیا کہ گندم اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے ساتھ زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جارہی ہے، آٹے اور روٹی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جارہی ہے۔