وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری

  • News
  • 2 mins read

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 3 لاکھ 71 ہزار 61 مقامات کی چیکنگ کی گئی، ترجمان

11 ہزار 275 گراں فروشوں کو جرمانے عائد، 4 کے خلاف مقدمات درج، 182 گرفتار، ترجمان

عوام، اشیاء خورونوش کے روزمرہ سرکاری نرخ اور شکایات کا اندراج قیمت ایپ سے کروائیں، ترجمان

لاہور 07 اکتوبر : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 3 لاکھ 71 ہزار 61 مقامات کی چیکنگ کی گئی، کارروائیوں کے دوران 11 ہزار 275 گراں فروشوں کو جرمانے عائد، 4 کیخلاف مقدمات درج جبکہ 182 گرفتار کروائے گئے،27 ہزار 500 مقامات سے آٹا نرخوں کی چیکنگ کے دوران 643 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 13 گرفتار کروائے گئے، 19 ہزار 37 چکن شاپس کی چیکنگ کے دوران 634 ناجائز منافع خوروں کو جرمانے عائد جبکہ 15 گرفتار کروائے گئے، 7 ہزار 180 ہوٹلوں اور تنوروں کی چیکنگ کرتے ہوئے 463 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 12 گرفتار کروائے گئے،13 ہزار 930 مقامات سے چینی نرخوں کی چیکنگ کے دوران 843 ناجائز منافع خوروں کو جرمانے عائد جبکہ 14 گرفتار کروائے گئے، ترجمان نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اشیاء خورونوش کے روزمرہ سرکاری نرخ اور شکایات کا اندراج قیمت ایپ سے کروائیں، ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے صارفین قیمت ایپلی کیشن کا استعمال کریں۔