معاون خصوصی سلمیٰ بٹ کے لاہور کے مختلف علاقوں ميں چھاپے ،گراں فروشی پر متعدد چکن دکانيں سيل، مالکان گرفتار

  • News
  • 1 min read

عيد سے قبل اشيائے خورونوش کی قیمتوں ميں مصنوعی اضافہ کسی صورت قبول نہیں، سلمیٰ بٹ

وزيراعلی مریم نواز کی گراں فروشی پر زيرو ٹالرينس پالیسی ہے، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول

لاہور 31 مئی: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے،معاون خصوصی وزيراعلی پنجاب سلمیٰ بٹ نے لاہور کے مختلف علاقوں ميں چکن اور سبزیوں کی قیمتوں کے حوالے سے چھاپے مارے،گراں فروشی پر متعدد چکن دکانيں سيل کروا دیں جبکہ مالکان کو بھی گرفتار کروایا گیا،گرين ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کالج روڈ اور مياں پلازہ ميں قیمتوں کی چیکنگ کی گئی،معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ چکن کی قيمت کم ہونے کا فائدہ صارفين کو ہر ممکن پہچانا ہوگا، عيد سے قبل اشيائے خورونوش کی قیمتوں ميں مصنوعی اضافہ کسی صورت قبول نہیں، سلمیٰ بٹ نے واضح کیا کہ سبزیوں کی قیمتوں میں تاریخی ریلیف اور ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزيراعلی پنجاب مریم نواز کی گراں فروشی پر زيرو ٹالرينس پالیسی ہے، غیر معیاری اور کم وزن مرغیوں کے گوشت کی فروخت کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔