فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب کے مزید 2 افسران نوکریوں سے برخاست

  • News
  • 1 min read

نااہلی ، کرپشن اور مافیا کی سہولت کاری ثابت ہونے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی، ترجمان

سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول

ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ کو محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کی ہدایت

لاہور 4 اکتوبر: سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی ہدایت پر محکمے میں ناہل اور کرپٹ افسران کے گرد شکنجہ سخت کردیا گیا ہے،فوڈ ڈائریکٹوریٹ پنجاب کے مزید 2 افسران کو نوکریوں سے برخاست کردیا گیا، ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول پنجاب کے مطابق نااہلی ، کرپشن اور مافیا کی سہولت کاری ثابت ہونے پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی،رحیم یار خان کے فوڈ گرین انسپکٹرز فیصل رحمان اور مہران شوکت کیخلاف کارروائی کی گئی، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ کو محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کیخلاف مقدمات درج کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔