سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید سے کریانہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی ملاقات

  • News
  • 1 min read

ایسوسی ایشن نمائندگان کا پرائس فکسیشن میکنزم پر تحفظات کا اظہار، سفارشات پر نظر ثانی کی درخواست

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عام آدمی کو اشیائے خورونوش کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ڈاکٹر کرن خورشید

لاہور 28 ستمبر:سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید سے کریانہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملاقات کی،کریانہ ایسوسی ایشن نے چینی اور آٹے کی عام مارکیٹ میں طلب، رسد اور دیگر امور بارے تفصیلی آگاہ کیا،ایسوسی ایشن نمائندگان نے پرائس فکسیشن میکنزم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سفارشات پر نظر ثانی کی درخواست کی، اس موقع پر ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ بھی موجود تھے،کریانہ ایسوسی ایشن نے بنیادی اشیاء ضروریہ کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنانے بارے اتفاق کیا، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عام آدمی کو اشیائے خورونوش کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی، سرکاری اداروں اور تاجران کے مابین کمیونیکیشن کو مزید بہتر بنایا جائے گا، ڈاکٹر کرن خورشید نے واضح کیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو بھی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے،عام مارکیٹ میں اشیاء کے معیار کی ترسیل کو بہتر بنایا جائے گا۔