زیر تعمیر سہولت آن دی گو بازاراں کی تکمیل کیلئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن
سہولت بازاروں میں اشیاء کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں سرپرائز وزٹ کریں گی، ڈاکٹر کرن خورشید
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے، سیکرٹری پرائس کنٹرول
لاہور 23 ستمبر: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف کی فراہمی کا مشن جاری ہے،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ڈی جی پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے اتھارٹی کی ورکنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،پنجاب کے 25 اضلاع میں 36 سہولت بازاروں سے عوام کو ریلیف کی فراہمی جاری ہے،11 اضلاع میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بازار تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے زیر تعمیر سہولت آن دی گو بازاراں کی تکمیل کیلئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کردی، انہوں نے سہولت بازاروں کے گرد فری ہوم ڈلیوری سروس کا دائرہ کار بڑھانے اور سخت مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی، سہولت بازاروں میں اشیاء کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں سرپرائز وزٹ کریں گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے 105تحصیلوں میں سہولت بازاروں سے متعلق جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔