سیکرٹری پرائس کنٹرول نے خصوصی کیمروں سے کی جانیوالی مانیٹرنگ اور رپورٹس کا جائزہ لیا،
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر غیر قانونی آٹے اور گندم کی ترسیل پر کڑی نظر رکھی جائے، ڈاکٹر کرن خورشید
گراں فروشی اور ناجائز ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول
لاہور 10 ستمبر : سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر کرن خورشید نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اسپیشل مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سیدہ رملہ علی نے محکمانہ امور بارے بریفنگ دی،سیکرٹری پرائس کنٹرول نے خصوصی کیمروں سے کی جانیوالی مانیٹرنگ اور رپورٹس کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر غیر قانونی آٹے اور گندم کی ترسیل پر کڑی نظر رکھی جائے، گراں فروشی اور ناجائز ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے ضلعی سطح پر اشیاء خورونوش کی طلب و رسد اور قیمتوں بارے بھی اجلاس طلب کر لیا۔